احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ
باب: زرد اور مٹیالے رنگ کے حیض میں داخل نہ ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 368
اخبرنا عمرو بن زرارة، قال: انبانا إسماعيل، عن ايوب، عن محمد، قال: قالت ام عطية:"كنا لا نعد الصفرة والكدرة شيئا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا (نسیبہ) کہتی ہیں کہ ہم لوگ زردی اور مٹیالا پن کو کچھ نہیں شمار کرتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 25 (326)، سنن ابی داود/الطھارة 199 (308)، سنن ابن ماجہ/فیہ 127 (647)، (تحفة الأشراف 18096) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا شمار حیض میں نہیں کرتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: