احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: التَّرْغِيبِ فِي إِقَامَةِ الْحَدّ
باب: حد نافذ کرنے کی ترغیب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4908
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن عيسى بن يزيد، قال: حدثني جرير بن يزيد، انه سمع ابا زرعة بن عمرو بن جرير يحدث، انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"حد يعمل في الارض خير لاهل الارض من ان يمطروا ثلاثين صباحا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک حد کا نافذ ہونا اہل زمین کے لیے تیس دن بارش ہونے سے بہتر ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الحدود 3 (2538)، (تحفة الأشراف: 14888) حم2/362، 302، 302 (حسن) لفظ ’’أربعین‘‘ کے ساتھ یہ حدیث حسن ہے، ابن ماجہ میں ’’أربعین صباحا‘‘ کا لفظ آیا ہے، اور اگلی حدیث میں اربعین لیلة کا لفظ آ رہا ہے)

وضاحت: ۱؎: یعنی بارش عام طور پر رزق میں وسعت اور خوشحالی کا سبب ہوتی ہے، مگر حد کا نفاذ اس بابت زیادہ فائدہ مند ہے اس لیے کہ معاشرہ میں امن و امان کے قیام میں بہت ہی موثر چیز ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن بلفظ أربعين

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (جه 2538) ¤ جرير بن يزيد: ضعيف ، كما فى التقريب (917) وللحديث شواھد ضعيفة عند ابن حبان (1507 موارد) وغيره

Share this: