48: بَابُ: سُجُودِ الْقُرْآنِ السُّجُودِ فِي ص
باب: سورۃ «ص» میں سجدوں کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 958
اخبرني إبراهيم بن الحسن المقسمي قال: حدثنا حجاج بن محمد، عن عمر بن ذر، عن ابيه، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"سجد في ص وقال: سجدها داود توبة ونسجدها شكرا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «ص» میں سجدہ کیا، اور فرمایا: ”داود علیہ السلام نے یہ سجدہ توبہ کے لیے کیا تھا، اور ہم یہ سجدہ (توبہ کی قبولیت پر) شکر ادا کرنے کے لیے کر رہے ہیں“۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5506) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح