احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: مِيقَاتِ أَهْلِ نَجْدٍ
باب: نجد والوں کی میقات کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2656
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سالم، عن ابيه، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"يهل اهل المدينة من ذي الحليفة، واهل الشام من الجحفة، واهل نجد من قرن"، وذكر لي ولم اسمع انه قال:"ويهل اهل اليمن من يلملم".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ والے ذوالحلیفہ سے تلبیہ پکاریں گے، شام والے حجفہ سے، اور نجد والے قرن (المنازل) سے، اور میں نے تو نہیں سنا ہے لیکن مجھ سے ذکر کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور یمن والے یلملم سے تلبیہ پکاریں گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 9 (1527)، صحیح مسلم/الحج 2 (1182)، (تحفة الأشراف: 68224)، مسند احمد (2/9) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: