احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: بَابُ: تَخْفِيفِ الْقِيَامِ وَالْقِرَاءَةِ
باب: قیام اور قرأت کو ہلکا کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 982
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا العطاف بن خالد، عن زيد بن اسلم، قال: دخلنا على انس بن مالك، فقال:"صليتم"قلنا:"نعم"قال:"يا جارية هلمي لي وضوءا ما صليت وراء إمام اشبه صلاة برسول الله صلى الله عليه وسلم من إمامكم هذا"قال زيد: وكان عمر بن عبد العزيز يتم الركوع والسجود ويخفف القيام والقعود.
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: تم لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا: جی ہاں! تو انہوں نے کہا: بیٹی! میرے لیے وضو کا پانی لاؤ، میں نے کسی امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جس کی نماز تمہارے اس امام ۱؎ کی نماز سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھتی ہو، زید کہتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز رکوع اور سجدے مکمل کرتے اور قیام و قعود ہلکا کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 840)، مسند احمد 3/162، 163، 254، 255، 259 (صحیح) (آگے آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد خلیفہ راشد عمر بن عبدالعزیز ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: