احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: تَعْظِيمِ السَّرِقَةِ
باب: چوری کی سنگینی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4874
اخبرنا الربيع بن سليمان، قال: حدثنا شعيب بن الليث، قال: حدثنا الليث، عن ابن عجلان، عن القعقاع، عن ابي صالح , عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق السارق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين يشربها وهو مؤمن، ولا ينتهب نهبة ذات شرف يرفع الناس إليها ابصارهم وهو مؤمن".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے زنا نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے چوری نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے شراب نہیں پیتا اور نہ ہی وہ ایمان رکھتے ہوئے کوئی ایسی بڑی لوٹ کرتا ہے جس کی طرف لوگوں کی نظریں اٹھتی ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12871) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دیکھئیے پچھلی حدیث کا حاشیہ (۴۸۷۳)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: