احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

162: بَابُ: أَيْنَ يُصَلِّي رَكْعَتَىِ الطَّوَافِ
باب: طواف کی دونوں رکعتیں کہاں پڑھے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2962
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، عن يحيى، عن ابن جريج، عن كثير بن كثير، عن ابيه، عن المطلب بن ابي وداعة، قال:"رايت النبي صلى الله عليه وسلم حين فرغ من سبعه جاء حاشية المطاف فصلى ركعتين وليس بينه وبين الطوافين احد".
مطلب بن ابی وداعہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جس وقت آپ طواف کے اپنے سات پھیروں سے فارغ ہوئے، تو مطاف کے کنارے آئے، اور آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اور آپ کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کسی طرح کی آڑ نہ تھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 759 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ کثیر بن المطلب ‘‘ لین الحدیث ہیں، اس لیے ان کے بیٹے ’’ کثیر بن کثیر‘‘ اپنے باپ کو حذف کر کے کبھی ’’عن بعض أھلہ‘‘ اور کبھی ’’ عمن سمع جدہ ‘‘ کہا کرتے تھے)

وضاحت: ۱؎: دیکھئیے حاشیہ حدیث رقم ۷۵۹۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (تقدم:759)

Share this: