احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: الْجَمَاعَةُ لِلْفَائِتِ مِنَ الصَّلاَةِ
باب: فوت شدہ نماز کی جماعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 846
انبانا علي بن حجر، قال: انبانا إسماعيل، عن حميد، عن انس، قال: اقبل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم بوجهه حين قام إلى الصلاة قبل ان يكبر فقال:"اقيموا صفوفكم وتراصوا فإني اراكم من وراء ظهري".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو تکبیر (تکبیر تحریمہ) کہنے سے پہلے آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی صفوں کو درست کر لیا کرو، اور باہم مل کر کھڑے ہوا کرو، کیونکہ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 815 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمیشہ اپنی پیٹھ کے پیچھے دیکھنے پر قادر تھے بلکہ یہ ایک معجزہ تھا جس کا ظہور جماعت کے وقت اللہ کی مشیئت سے ہوتا تھا، یہ حدیث نُسّاخ کی غلطی سے یہاں درج ہو گئی ہے، باب سے اس کو کوئی مناسبت نہیں ہے، اور بقول علامہ پنجابی: یہ بعض نسخوں کے اندر ہے بھی نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: