احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: بَابُ: الذِّكْرِ بَعْدَ التَّشَهُّدِ
باب: تشہد کے بعد کی دعا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1300
اخبرنا عبيد بن وكيع بن الجراح اخو سفيان بن وكيع، قال: حدثنا ابي، عن عكرمة بن عمار، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة، عن انس بن مالك، قال: جاءت ام سليم إلى النبي صلى الله عليه وسلم , فقالت: يا رسول الله , علمني كلمات ادعو بهن في صلاتي قال:"سبحي الله عشرا , واحمديه عشرا , وكبريه عشرا، ثم سليه حاجتك يقل نعم نعم".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کچھ ایسے کلمات سکھا دیجئیے جن کے ذریعہ میں اپنی نماز میں دعا کیا کروں، تو آپ نے فرمایا: دس بار «سبحان اللہ»، دس بار «الحمد لله»، دس بار «اللہ أكبر» کہو، اس کے بعد تم اللہ سے اپنی حاجت مانگو، وہ ہاں، ہاں کہے گا، (یعنی جو تم مانگو گی وہ تمہیں دے گا)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 233 (481)، مسند احمد 3/120، (تحفة الأشراف: 185) (حسن الإسناد)

قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد

Share this: