احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: كَرَاهِيَةِ الاِسْتِمْطَارِ بِالْكَوْكَبِ
باب: ستاروں کی گردش پر پانی برسنے کا اعتقاد رکھنا جائز نہیں۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1525
اخبرنا عمرو بن سواد بن الاسود بن عمرو، قال: انبانا ابن وهب، قال: اخبرني يونس، عن ابن شهاب، قال: اخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"قال الله عز وجل: ما انعمت على عبادي من نعمة إلا اصبح فريق منهم بها كافرين، يقولون: الكوكب وبالكوكب".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب بھی میں نے اپنے بندوں کو بارش کی نعمت سے نوازا تو ان میں سے ایک گروہ اس کی وجہ سے کافر رہا، وہ لوگ کہتے رہے: فلاں ستارے نے ایسا کیا ہے، اور فلاں ستارے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإیمان 32 (72)، (تحفة الأشراف: 14113)، مسند احمد 2/362، 368، 421 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حالانکہ ستاروں میں کوئی طاقت نہیں، وہ تو جماد ہیں، یہ نعمت تو اس ذات باری تعالیٰ نے دی ہے جس نے ستاروں، ساری مخلوقات کو پیدا کیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: