احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

228: بَابُ: التَّكْبِيرِ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ
باب: ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3081
اخبرني هارون بن إسحاق الهمداني الكوفي، قال: حدثنا حفص، عن جعفر بن محمد، عن ابيه، عن علي بن الحسين، عن ابن عباس، عن اخيه الفضل بن عباس، قال:"كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم، فلم يزل يلبي حتى رمى جمرة العقبة، فرماها بسبع حصيات يكبر مع كل حصاة".
عبداللہ بن عباس اپنے بھائی فضل بن عباس (رضی الله عنہم) سے روایت کرتے ہیں، فضل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا آپ برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، آپ نے اسے سات کنکریاں ماریں، اور ہر کنکری کے ساتھ آپ اللہ اکبر کہہ رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11054)، مسند احمد (1/212) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: