احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: وُجُوبِ الْعُمْرَةِ
باب: عمرہ کے واجب ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2622
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، قال: سمعت النعمان بن سالم، قال: سمعت عمرو بن اوس يحدث , عن ابي رزين، انه قال: يا رسول الله إن ابي شيخ كبير لا يستطيع الحج ولا العمرة ولا الظعن ؟ قال:"فحج عن ابيك واعتمر".
ابورزین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے والد بوڑھے ہیں، نہ حج کر سکتے ہیں نہ عمرہ اور نہ سفر؟ آپ نے فرمایا: اپنے والد کی طرف سے تم حج و عمرہ کر لو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 26 (1810)، ت الحج 87 (930)، ق الحج 10 (2906)، (تحفة الأشراف: 11173)، مسند احمد 4/10، 11، 12)، ویأتي عند المؤلف برقم 2638 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس میں بطور نیابت حج و عمرہ کرنے کی تاکید ہے لیکن نائب کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وہ خود حج کر چکا ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: