احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْوِلاَيَةِ، عَلَى مَالِ الْيَتِيمِ
باب: یتیم کے مال کی تولیت (ذمہ داری) لینے سے پرہیز کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3697
اخبرنا العباس بن محمد، قال: حدثنا عبد الله بن يزيد، عن سعيد بن ابي ايوب، عن عبيد الله بن ابي جعفر، عن سالم بن ابي سالم الجيشاني، عن ابيه، عن ابي ذر، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يا ابا ذر إني اراك ضعيفا، وإني احب لك ما احب لنفسي لا تامرن على اثنين ولا تولين على مال يتيم".
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ابوذر! میں تمہیں کمزور دیکھتا ہوں اور تمہارے لیے وہی چیز پسند کرتا ہوں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں (لہٰذا تم) دو آدمیوں کا بھی سردار نہ بننا اور نہ یتیم کے مال کا والی بننا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 4 (1826)، سنن ابی داود/الوصایا 4 (2868)، (تحفة الأشراف: 11919)، مسند احمد (5/180) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس لیے کہ یہ دونوں بڑے اہم اور ذمہ داری کے کام ہیں اگر آدمی سنبھال نہ پائے تو خود عذاب و عقاب کا مستحق بن جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: