احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: عَلامَةُ الإِيمَانِ
باب: ایمان کی نشانی۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5016
اخبرنا حميد بن مسعدة، قال: حدثنا بشر يعني ابن المفضل، قال: حدثنا شعبة، عن قتادة، انه سمع انسا , يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يؤمن احدكم حتى اكون احب إليه من ولده ووالده والناس اجمعين".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے اپنے بال بچوں، اس کے ماں باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ اسے محبوب نہ ہو جاؤں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 8 (15)، صحیح مسلم/الإیمان 16 (44)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 9 (67)، (تحفة الأشراف: 1249)، مسند احمد (3/177، 207، 275، 278)، سنن الدارمی/الرقاق 29 (2783) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں اور باب کی دیگر حدیثوں میں جن جن اعمال کا بطور ایمان کی نشانی ذکر کیا گیا ہے وہ سب دل میں بیٹھے پختہ ایمان کا ہی نتیجہ ہیں اس لیے ان کو ایمان کی نشانی کہا گیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: