احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: بَيْعِ التَّمْرِ بِالتَّمْرِ
باب: کھجور کے بدلے کھجور بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4563
اخبرنا واصل بن عبد الاعلى , قال: حدثنا ابن فضيل , عن ابيه , عن ابي زرعة , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"التمر بالتمر , والحنطة بالحنطة , والشعير بالشعير , والملح بالملح يدا بيد , فمن زاد , او ازداد , فقد اربى , إلا ما اختلفت الوانه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور کے بدلے کھجور، گیہوں کے بدلے گی ہوں، جَو کے بدلے جَو اور نمک کے بدلے نمک میں خرید و فروخت نقدا نقد ہے، جس نے زیادہ دیا، یا زیادہ لیا تو اس نے سود لیا، سوائے اس کے کہ جنس بدل جائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساقاة 15 (البیوع36) (1588)، (تحفة الأشراف: 14921)، مسند احمد (2/232) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: سود صرف انہی چار چیزوں میں کمی زیادتی میں نہیں ہے، بلکہ اگلی حدیث میں دو اور چیزوں کا تذکرہ ہے، نیز صرف انہی چھ کی بیع میں تفاضل سود نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کی ہر چیز میں موجود ہے سوائے ان چیزوں کے جن کو شریعت نے مستثنیٰ کر دیا ہے جیسے: جانور، پس ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ بیچ سکتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: