احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ فِيهِ
باب: اس سلسلہ میں غیلان بن جریر پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2384
اخبرني هارون بن عبد الله، قال: حدثنا الحسن بن موسى، قال: انبانا ابو هلال، قال: حدثنا غيلان وهو ابن جرير، قال: حدثنا عبد الله وهو ابن معبد الزماني، عن ابي قتادة، عن عمر، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فمررنا برجل فقالوا: يا نبي الله ! هذا لا يفطر منذ كذا وكذا، فقال:"لا صام ولا افطر".
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو ہم سب کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، (اس کے بارے میں) لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! یہ شخص ایسا ہے جو اتنی مدت سے افطار نہیں کر رہا ہے (یعنی برابر روزے رکھ رہا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ اس نے روزہ رکھا، نہ ہی افطار کیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10665) (صحیح) (اگلی روایت سے تقویت پا کر یہ بھی صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ابو ہلال راسبی‘‘ ذرا کمزور راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: