احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

225: بَابُ: رَمْىِ الرُّعَاةِ
باب: چرواہوں کی رمی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3070
اخبرنا الحسين بن حريث، ومحمد بن المثنى , عن سفيان، عن عبد الله بن ابي بكر، عن ابيه، عن ابي البداح بن عدي، عن ابيه،"ان النبي صلى الله عليه وسلم رخص للرعاة ان يرموا يوما، ويدعوا يوما".
ابوالبداح بن عاصم کے والد عاصم بن عدی بن جدا القضاعی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چرواہوں کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن رمی کرنے کی رخصت دی ہے، (اس لیے کہ وہ اونٹوں کو ادھر ادھر چرانے لے جانے کی وجہ سے ہر روز منیٰ نہیں پہنچ سکتے تھے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 78 (1975)، سنن الترمذی/الحج 108 (955)، سنن ابن ماجہ/الحج 67 (3037)، (تحفة الأشراف: 5030)، موطا امام مالک/الحج 72 (218)، مسند احمد (5/450)، سنن الدارمی/المناسک 58 (1938) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: