احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: الإِبْعَادِ عِنْدَ إِرَادَةِ الْحَاجَةِ
باب: قضائے حاجت کے لیے دور جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 16
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، قال: حدثنا ابو جعفر الخطمي عمير بن يزيد، قال: حدثني الحارث بن فضيل، وعمارة بن خزيمة بن ثابت، عن عبد الرحمن بن ابي قراد، قال: خرجت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الخلاء، وكان"إذا اراد الحاجة ابعد".
عبدالرحمٰن بن ابی قراد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قضائے حاجت کے لیے نکلا، اور آپ جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو دور جاتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة 22 (334)، (تحفة الأشراف: 9733)، مسند احمد 3/443 و 4/224، 237 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: تاکہ لوگ آپ کو دیکھ نہ سکیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: