احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

171: بَابُ: حَجْبِ الْجُنُبِ مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ
باب: جنبی کو قرآن پڑھنے سے روکنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 266
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا إسماعيل بن إبراهيم، عن شعبة، عن عمرو بن مرة، عن عبد الله بن سلمة، قال: اتيت عليا انا ورجلان فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يخرج من الخلاء فيقرا القرآن وياكل معنا اللحم ولم يكن يحجبه عن القرآن شيء ليس الجنابة".
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور دو آدمی علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو قرآن مجید پڑھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ گوشت کھاتے اور آپ کو قرآن مجید پڑھنے سے جنابت کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوتی تھی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 91 (229) مطولاً، سنن الترمذی/الطھارة 111 (146)، بلفظ ــ’’یقرء نا القرآن‘‘ مختصرًا، سنن ابن ماجہ/فیہ 105 (594)، (تحفة الأشراف: 10186)، مسند احمد 1/83، 84، 107، 124، 134 (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبد اللہ بن سلمہ ‘‘ مختلط ہو گئے تھے، اور عمرو کی ان سے روایت اختلاط کے بعد کی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: