احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: الاِعْتِدَالِ فِي السُّجُودِ
باب: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1111
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عبدة، قال: حدثنا سعيد، عن قتادة، عن انس. ح واخبرنا إسماعيل بن مسعود، عن خالد، عن شعبة، عن قتادة، قال: سمعت انسا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"واعتدلوا في السجود ولا يبسط احدكم ذراعيه انبساط الكلب"اللفظ لإسحاق.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سجدے میں اپنی ہیئت درمیانی رکھو ۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنے دونوں ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے - یہ الفاظ اسحاق بن راہویہ کے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: حدیث سعید عن قتادة عن أنس قد تقدم، انظر حدیث رقم: 1029، (تحفة الأشراف: 1197)، وحدیث شعبة عن قتادة عن أنس أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 141 (822)، صحیح مسلم/الصلاة 45 (493)، سنن ابی داود/الصلاة 158 (897)، سنن الترمذی/الصلاة 90 (276)، مسند احمد 3/115، 177، 179، 202، 274، 291، سنن الدارمی/الصلاة 75 (1361)، (تحفة الأشراف: 1237) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: سجدہ میں اپنی ہیئت درمیانی رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے، اور کہنیوں کو زمین سے اور پیٹ کو ران سے الگ رکھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: