احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: إِذَا كَانُوا رَجُلَيْنِ وَامْرَأَتَيْنِ
باب: دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 803
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن انس، قال: دخل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم وما هو إلا انا وامي واليتيم وام حرام خالتي فقال:"قوموا فلاصلي بكم"قال:"في غير وقت صلاة"قال: فصلى بنا.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، اور اس وقت وہاں صرف میں، میری ماں، ایک یتیم، اور میری خالہ ام حرام تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں، (یہ کسی نماز کا وقت نہ تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 48 (660)، فضائل الصحابة 32 (2481) (في سیاق أطول وبدون ذکر الیتیم في کلا الموضعین)، (تحفة الأشراف: 409)، مسند احمد 3/193، 217 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: