احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: بَابُ: إِبَاحَةِ الطِّيبِ عِنْدَ الإِحْرَامِ
باب: احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2685
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا حماد، عن عمرو، عن سالم، عن عائشة، قالت:"طيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم عند إحرامه حين اراد ان يحرم وعند إحلاله قبل ان يحل بيدي".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے کے وقت جس وقت آپ نے احرام باندھنے کا ارادہ کیا اور احرام کھولنے کے وقت اس سے پہلے کہ آپ احرام کھولیں اپنے دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگائی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16091)، مسند احمد (6/106، 107) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: