احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: الْعَقِيقَةِ عَنِ الْجَارِيَةِ
باب: لڑکی کے عقیقہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4221
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا سفيان، قال: قال عمرو , عن عطاء، عن حبيبة بنت ميسرة، عن ام كرز، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"عن الغلام شاتان مكافاتان، وعن الجارية شاة".
ام کرز رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (عقیقے کے لیے) لڑکے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں ہوں گی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الضحایا 21 (2834)، (تحفة الأشراف: 18352)، مسند احمد (6/322) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: