احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: ذِكْرِ الأَقْرَاءِ
باب: قرء کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 356
اخبرنا الربيع بن سليمان بن داود بن إبراهيم، قال: حدثنا إسحاق وهو ابن بكر بن مضر، قال: حدثني ابي، عن يزيد بن عبد الله وهو ابن اسامة بن الهاد، عن ابي بكر وهو ابن محمد بن عمرو بن حزم، عن عمرة، عن عائشة، قالت: إن ام حبيبة بنت جحش التي كانت تحت عبد الرحمن بن عوف وانها استحيضت لا تطهر، فذكر شانها لرسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"ليست بالحيضة، ولكنها ركضة من الرحم، لتنظر قدر قرئها التي كانت تحيض لها، فلتترك الصلاة ثم تنظر ما بعد ذلك، فلتغتسل عند كل صلاة".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا جو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے عقد میں تھیں کو استحاضہ کا خون آتا تھا، وہ پاک نہیں رہ پاتی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ رحم میں شیطان کی ایک ایڑ ہے، تو اسے چاہیئے کہ اپنے حیض کو دیکھ لے جس میں وہ حائضہ ہوتی تھی (اور اسی کے بقدر) نماز چھوڑ دے، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 210 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: