احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: السُّجُودِ فِي الْفَرِيضَةِ
باب: فرض نمازوں میں سجدہ تلاوت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 969
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن سليم وهو ابن اخضر، عن التيمي، قال: حدثني بكر بن عبد الله المزني، عن ابي رافع، قال:"صليت خلف ابي هريرة صلاة العشاء يعني العتمة فقرا سورة إذا السماء انشقت فسجد فيها فلما فرغ قلت: يا ابا هريرة هذه يعني سجدة ما كنا نسجدها"قال: سجد بها ابو القاسم صلى الله عليه وسلم وانا خلفه فلا ازال اسجد بها حتى القى ابا القاسم صلى الله عليه وسلم".
ابورافع کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء یعنی عتمہ کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورۃ «إذا السماء انشقت» پڑھی، اور اس میں سجدہ کیا، تو میں نے کہا: ابوہریرہ! اسے تو ہم کبھی نہیں کرتے تھے، انہوں نے کہا: اسے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، اور میں آپ کے پیچھے تھا، میں یہ سجدہ برابر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 100 (766)، 101 (768)، سجود القرآن 11 (1078)، صحیح مسلم/المساجد 20 (578)، سنن ابی داود/الصلاة 331 (1407، 1408)، (تحفة الأشراف: 14649)، مسند احمد 2/229، 456، 459 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: