احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: الْكَبْشِ
باب: مینڈھے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4390
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا إسماعيل، عن عبد العزيز وهو ابن صهيب، عن انس:"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يضحي بكبشين"، قال انس: وانا اضحي بكبشين.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے اور میں بھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا تھا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1009) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ بطور استحباب ہے (ورنہ ایک جانور ایک گھر کی طرف سے کافی ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو کبھی سو سو اونٹ ذبح کر دیا کرتے تھے، تو اس سے وجوب پر کسی نے استدلال نہیں کیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: