احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

88: بَابُ: بَيْعِ الْمَاءِ
باب: پانی بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4664
اخبرنا الحسين بن حريث , قال: حدثنا الفضل بن موسى السيناني , عن حسين بن واقد , عن ايوب السختياني , عن عطاء , عن جابر , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى عن بيع الماء".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی بیچنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2399)، مسند احمد (3/356)، سنن الدارمی/البیوع 69 (2654)، وانظر أیضا حدیث رقم: 4647 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مراد نہر اور چشمے وغیرہ کا پانی جو کسی کی ذاتی ملکیت میں نہ ہو، اور اگر پانی پر کسی کا کسی طرح کا خرچ آیا ہو تو ایسے پانی کا بیچنا منع نہیں ہے، جیسے راستوں میں ٹھنڈا پانی، مینرل واٹر وغیرہ بیچنا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: