احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

115: بَابُ: الْوُضُوءِ مِنَ الرِّيحِ
باب: ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 160
اخبرنا قتيبة، عن سفيان، عن الزهري، ح واخبرني محمد بن منصور، عن سفيان، قال: حدثنا الزهري، قال: اخبرني سعيد يعني ابن المسيب وعباد بن تميم، عن عمه وهو عبد الله بن زيد، قال: شكي إلى النبي صلى الله عليه وسلم الرجل يجد الشيء في الصلاة، قال:"لا ينصرف حتى يجد ريحا او يسمع صوتا".
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی گئی کہ آدمی (بسا اوقات) نماز میں محسوس کرتا ہے کہ ہوا خارج ہو گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک بو نہ پا لے، یا آواز نہ سن لے نماز نہ چھوڑے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 4 (137) و 34 (177) مختصرًا، البیوع 5 (2056)، صحیح مسلم/الحیض26 (361)، سنن ابی داود/الطہارة 68 (176)، سنن ابن ماجہ/فیہ 74 (513)، (تحفة الأشراف: 5296)، مسند احمد 4/39، 40 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جب ہوا کے خارج ہونے کا یقین ہو جائے تب نماز توڑے اور جا کر وضو کرے، محض وہم پر نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: