احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

190: بَابُ: بَوْلِ الْجَارِيَةِ
باب: بچی کے پیشاب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 305
اخبرنا مجاهد بن موسى، قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثنا يحيى بن الوليد، قال: حدثني محل بن خليفة، قال: حدثني ابو السمح، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام".
ابو سمح رضی اللہ عنہ (خادم النبی) کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچی کا پیشاب دھویا جائے گا، اور بچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 12052)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 137 (376)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 77 (526) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایک روایت میں «مالم یطعم» (جب تک وہ کھانا نہ کھانے لگے) کی قید ہے، اس لیے جو روایتیں مطلق ہیں، انہیں مقید پر محمول کیا جائے گا یعنی دونوں کے پیشاب میں یہ تفریق اس وقت تک کے لیے ہے جب تک وہ دونوں کھانا نہ کھانے لگ جائیں، کھانا کھانے لگ جانے کے بعد دونوں کے پیشاب کا حکم یکساں ہو گا، دونوں کا پیشاب دھونا ضروری ہو جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: