احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: أَىُّ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ
باب: کون سا اسلام سب سے بہتر ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 5002
اخبرنا سعيد بن يحيى بن سعيد الاموي، عن ابيه، قال: حدثنا ابو بردة وهو بريد بن عبد الله بن ابي بردة , عن ابي بردة، عن ابي موسى، قال: قلنا يا رسول الله , اي الإسلام افضل ؟ قال:"من سلم المسلمون من لسانه ويده".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 5 (11)، صحیح مسلم/الإیمان 14 (42)، سنن الترمذی/القیامة 52 (2504)، (تحفة الأشراف: 9041) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی: کون سا مسلمان سب سے اچھا ہے؟ یا اسلام والا کون آدمی سب سے اچھا ہے۔ ۲؎: یہ کئی بار گزر چکا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سائل کے اپنے خاص احوال، یا سوال کے خاص تناظر میں اسی کے حساب سے جواب دیا کرتے تھے، کسی کے لیے کسی عمل پر تنبیہ مقصود تھی تو کسی کے لیے کسی اور عمل کی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: