احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْمَغْرِبِ بِـ {المص}
باب: مغرب میں سورۃ «المص» پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 990
اخبرنا محمد بن سلمة، قال: حدثنا ابن وهب، عن عمرو بن الحارث، عن ابي الاسود، انه سمع عروة بن الزبير يحدث، عن زيد بن ثابت انه قال لمروان يا ابا عبد الملك: اتقرا في المغرب ب قل هو الله احد و إنا اعطيناك الكوثر قال:"نعم"قال:"فمحلوفة لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا فيها باطول الطوليين المص".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مروان سے پوچھا: اے ابوعبدالملک! کیا تم مغرب میں «قل هو اللہ أحد‏» اور «إنا أعطيناك الكوثر» پڑھتے ہو؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں! تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں ‏ «المص» جو دو لمبی سورتوں (انعام اور اعراف) میں زیادہ لمبی ہے (سورۃ الاعراف) پڑھتے دیکھا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 3732)، مسند احمد 5/185، 187، 188، 189 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: