احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: خُرُوجِ الْعَوَاتِقِ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فِي الْعِيدَيْنِ
باب: عیدین میں جوان لڑکیوں اور پردہ والی عورتوں کے عیدگاہ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1559
اخبرنا عمرو بن زرارة، قال: حدثنا إسماعيل، عن ايوب، عن حفصة، قالت: كانت ام عطية لا تذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم , إلا قالت: بابي , فقلت: اسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر كذا وكذا ؟ فقالت: نعم , بابي، قال:"ليخرج العواتق وذوات الخدور والحيض ويشهدن العيد ودعوة المسلمين , وليعتزل الحيض المصلى".
حفصہ بنت سرین کہتی ہیں کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتی تھیں: میرے باپ آپ پر فدا ہوں تو میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ایسا ذکر کرتے سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میرے باپ آپ پر فدا ہوں، آپ نے فرمایا: چاہیئے کہ دوشیزائیں، پردہ والیاں، اور جو حیض سے ہوں (عید گاہ کو) نکلیں اور سب عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک رہیں، البتہ جو حائضہ ہوں وہ صلاۃ گاہ سے الگ رہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 390 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: