احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

120: بَابُ: فِي التَّعْزِيَةِ
باب: تعزیت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2090
اخبرنا هارون بن زيد وهو ابن ابي الزرقاء , قال: حدثنا ابي، قال: حدثنا خالد بن ميسرة، قال: سمعت معاوية بن قرة، عن ابيه، قال: كان نبي الله صلى الله عليه وسلم إذا جلس يجلس إليه نفر من اصحابه وفيهم رجل له ابن صغير، ياتيه من خلف ظهره فيقعده بين يديه فهلك، فامتنع الرجل ان يحضر الحلقة لذكر ابنه فحزن عليه، ففقده النبي صلى الله عليه وسلم فقال:"مالي لا ارى فلانا", قالوا: يا رسول الله , بنيه الذي رايته هلك، فلقيه النبي صلى الله عليه وسلم فساله عن بنيه، فاخبره انه هلك، فعزاه عليه , ثم قال:"يا فلان ايما كان احب إليك ان تمتع به عمرك او لا تاتي غدا إلى باب من ابواب الجنة، إلا وجدته قد سبقك إليه، يفتحه لك", قال: يا نبي الله , بل يسبقني إلى باب الجنة فيفتحها لي لهو احب إلي قال:"فذاك لك".
قرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے تو آپ کے صحابہ کی ایک جماعت بھی آپ کے پاس بیٹھتی، ان میں ایک ایسے آدمی بھی ہوتے جن کا ایک چھوٹا بچہ ان کی پیٹھ کے پیچھے سے آتا، تو وہ اسے اپنے سامنے (گود میں) بٹھا لیتے (چنانچہ کچھ دنوں بعد) وہ بچہ مر گیا، تو اس آدمی نے اپنے بچے کی یاد میں محفل میں آنا بند کر دیا، اور رنجیدہ رہنے لگا، تو (جب) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں پایا تو پوچھا: کیا بات ہے؟ میں فلاں کو نہیں دیکھ رہا ہوں؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! اس کا ننھا بچہ جسے آپ نے دیکھا تھا مر گیا، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ملاقات کی، (اور) اس کے بچے کے بارے میں پوچھا، تو اس نے بتایا کہ وہ مر گیا، تو آپ نے اس کی (موت کی خبر) پر اس کی تعزیت کی، پھر فرمایا: اے فلاں! تجھ کو کون سی بات زیادہ پسند ہے؟ یہ کہ تم اس سے عمر بھر فائدہ اٹھاتے یا یہ کہ (جب) تم قیامت کے دن جنت کے کسی دروازے پر جاؤ تو اسے اپنے سے پہلے پہنچا ہوا پائے، وہ تمہارے لیے اسے کھول رہا ہو؟ تو اس نے کہا: اللہ کے نبی! مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ جنت کے دروازے پر مجھ سے پہلے پہنچے، اور میرے لیے دروازہ کھول رہا ہو، آپ نے فرمایا: تمہارے لیے ایسا (ہی) ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1871 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: