احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الْفَرْقِ بَيْنَ دَمِ الْحَيْضِ وَالاِسْتِحَاضَةِ
باب: حیض اور استحاضہ کے خون میں فرق کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 362
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا ابن ابي عدي، عن محمد بن عمرو وهو ابن علقمة بن وقاص، عن ابن شهاب، عن عروة بن الزبير، عن فاطمة بنت ابي حبيش، انها كانت تستحاض، فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا كان دم الحيض فإنه دم اسود يعرف فامسكي عن الصلاة، وإذا كان الآخر فتوضئي فإنما هو عرق". قال محمد بن المثنى: حدثنا ابن ابي عدي هذا من كتابه.
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہیں استحاضہ آتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب حیض کا خون ہو تو وہ سیاہ خون ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو تم نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو، کیونکہ یہ رگ (کا خون) ہے۔ محمد بن مثنی کا کہنا ہے کہ ہم سے یہ حدیث ابن ابی عدی نے اپنی کتاب سے بیان کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 216 (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: