احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: بَابُ: الْمَنَّانِ بِمَا أَعْطَى
باب: صدقہ دے کر احسان جتانے والے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2563
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يزيد بن زريع، قال: حدثنا عمر بن محمد، عن عبد الله بن يسار، عن سالم بن عبد الله، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ثلاثة لا ينظر الله عز وجل إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه، والمراة المترجلة، والديوث، وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه، والمدمن على الخمر، والمنان بما اعطى".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین طرح کے لوگ ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ دیکھے گا، ایک ماں باپ کا نافرمان، دوسری وہ عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے، تیسرا دیوث (بے غیرت) اور تین شخص ایسے ہیں جو جنت میں نہ جائیں گے۔ ایک ماں باپ کا نافرمان، دوسرا عادی شرابی، اور تیسرا دے کر احسان جتانے والا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد به المؤلف، (تحفة الأشراف: 6767) حم2/69، 128، 134 (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: