احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: الْحَلْقِ
باب: مصیبت میں سر منڈانا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1864
اخبرنا احمد بن عثمان بن حكيم، قال: انبانا جعفر بن عون، قال: حدثنا ابو عميس، عن ابي صخرة، عن عبد الرحمن بن يزيد، وابي بردة , قالا: لما ثقل ابو موسى اقبلت امراته تصيح، قالا: فافاق , فقال: الم اخبرك اني بريء ممن برئ منه رسول الله صلى الله عليه وسلم، قالا: وكان يحدثها ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"انا بريء ممن حلق , وخرق , وسلق".
عبدالرحمٰن بن یزید اور ابوبردہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب ابوموسیٰ اشعری (کی بیماری) سخت ہوئی، تو ان کی عورت چلاتی ہوئی آئی۔ (ان کی بیماری میں کچھ) افاقہ ہوا، تو انہوں نے کہا: کیا میں تجھے نہ بتاؤں کہ میں ان چیزوں سے بری ہوں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بری تھے، ان دونوں نے ان کی بیوی سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: میں اس شخص سے بری ہوں جو سر منڈائے، کپڑے پھاڑے اور واویلا کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإیمان 44 (104)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 52 (1586)، (تحفة الأشراف: 9020) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: