احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: التَّلَقِّي
باب: آگے بڑھ کر تجارتی قافلے سے ملنا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4503
اخبرنا عبيد الله بن سعيد , قال: حدثنا يحيى , عن عبيد الله , عن نافع , عن ابن عمر , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى عن التلقي".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجارتی قافلے سے آگے جا کر ملنے سے منع فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البیوع 4 (1517)، (تحفة الأشراف: 8181)، مسند احمد (2/2) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن نسائي حدیث نمبر: 4503M
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم , قال: قلت: لابي اسامة , احدثكم عبيد الله , عن نافع , عن ابن عمر , قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن تلقي الجلب حتى يدخل بها السوق"؟. فاقر به ابو اسامة , وقال: نعم.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آگے جا کر قافلے سے ملا جائے یہاں تک کہ وہ خود بازار آئے (اور وہاں کا نرخ (بھاؤ) معلوم کر لے)۔ ابواسامہ نے اس کی تصدیق کی اور کہا: جی ہاں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7872)، مسند احمد (2/7، 22، 63، 91) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: