احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: النَّجْشِ
باب: فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4509
اخبرنا قتيبة , عن مالك , عن نافع , عن ابن عمر , ان النبي صلى الله عليه وسلم:"نهى عن النجش".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے سے منع فرمایا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیل 6 (6963)، صحیح مسلم/البیوع 4 (1516)، سنن ابن ماجہ/التجارات 14 (2173)، (تحفة الأشراف: 8348)، موطا امام مالک/البیوع 45 (97)، مسند احمد (2/7، 63، 91، 156)، سنن الدارمی/البیوع 33 (2609) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «نجش»: ایک چیز کا خریدنا مقصود نہ ہو لیکن دوسرے کو ٹھگانے کے لیے قیمت بڑھا دینا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: