احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: بَابُ: بَيْعِ الْخَمْرِ
باب: شراب بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4668
اخبرنا قتيبة , عن مالك , عن زيد بن اسلم , عن ابن وعلة المصري , انه سال ابن عباس عما يعصر من العنب , قال ابن عباس: اهدى رجل لرسول الله صلى الله عليه وسلم راوية خمر , فقال له النبي صلى الله عليه وسلم:"هل علمت ان الله عز وجل حرمها ؟", فسار ولم افهم ما سار كما اردت , فسالت إنسانا إلى جنبه , فقال له النبي صلى الله عليه وسلم:"بم ساررته ؟"، قال: امرته ان يبيعها , فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن الذي حرم شربها , حرم بيعها", ففتح المزادتين حتى ذهب ما فيهما".
ابن وعلہ مصری سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے انگور کے رس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کی مشکیں تحفہ میں دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تمہیں علم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دیا ہے؟ پھر اس نے کانا پھوسی کی - میں اس بات کو اچھی طرح نہیں سمجھ سکا تو میں نے اس کی بغل کے آدمی سے پوچھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: تم نے اس سے کیا کانا پھوسی کی؟، وہ بولا: میں نے اس سے کہا کہ وہ اسے بیچ دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس ذات نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے، تو اس آدمی نے دونوں مشکوں کا منہ کھول دیا یہاں تک کہ جو کچھ اس میں تھا بہہ گیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساقاة 12 (البیوع 334) (1579)، (تحفة الأشراف: 5823)، موطا امام مالک/الأشربة 5 (12)، مسند احمد (1/230، 244، 323، 358)، سنن الدارمی/البیوع 35 (2613) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: