احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: الْجَمَاعَةُ إِذَا كَانُوا ثَلاَثَةً
باب: جب تین آدمی ہوں تو باجماعت نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 841
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا ابو عوانة، عن قتادة، عن ابي نضرة، عن ابي سعيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا كانوا ثلاثة فليؤمهم احدهم واحقهم بالإمامة اقرؤهم".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی ہوں تو ان میں سے ایک ان کی امامت کرے، اور امامت کا زیادہ حقدار ان میں وہ ہے جسے قرآن زیادہ یاد ہو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 783 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: