احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: فِي الَّذِي يَرْمِي الصَّيْدَ فَيَغِيبُ عَنْهُ
باب: شکار تیر کھا کر غائب ہو جائے تو کیا کیا جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 4305
اخبرنا زياد بن ايوب، قال: حدثنا هشيم، قال: انبانا ابو بشر، عن سعيد بن جبير، عن عدي بن حاتم، قال: قلت: يا رسول الله , إنا اهل الصيد، وإن احدنا يرمي الصيد فيغيب عنه الليلة والليلتين , فيبتغي الاثر فيجده ميتا وسهمه فيه ؟، قال:"إذا وجدت السهم فيه ولم تجد فيه اثر سبع , وعلمت ان سهمك قتله فكل".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ شکاری ہیں، ہم میں سے ایک شخص شکار کو تیر مارتا ہے تو وہ ایک رات یا دو رات غائب ہو جاتا ہے، وہ اس کا پتا لگاتا ہے یہاں تک کہ اسے مردہ پاتا ہے اور اس کا تیر اس کے اندر ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: جب تم اس میں تیر پاؤ اور اس میں کسی درندے کا نشان نہ ہو اور تمہیں یقین ہو جائے کہ وہ تمہارے تیر سے مرا ہے تو اسے کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصید 4 (1468)، (تحفة الأشراف: 9854)، مسند احمد (4/377) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: