احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: تَعْجِيلِ الْعَصْرِ
باب: عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 506
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"صلى صلاة العصر والشمس في حجرتها لم يظهر الفيء من حجرتها".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر پڑھی، اور دھوپ ان کے حجرے میں تھی، اور سایہ ان کے حجرے سے (دیوار پر) نہیں چڑھا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت 1 (522)، 13 (545)، الخمس 4 (3103)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/فیہ 6 (159)، (تحفة الأشراف: 16585)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 1 (2) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: