احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ عَائِشَةَ فِيهِ
باب: اس سلسلہ میں عائشہ رضی الله عنہا کی روایت کے ناقلین کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2181
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد، قال: حدثنا سفيان، عن عبد الله بن ابي لبيد، عن ابي سلمة، قال: سالت عائشة، فقلت:"اخبريني عن صيام رسول الله صلى الله عليه وسلم، قالت:"كان يصوم حتى نقول قد صام، ويفطر حتى نقول قد افطر، ولم يكن يصوم شهرا اكثر من شعبان، كان يصوم شعبان إلا قليلا، كان يصوم شعبان كله".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، میں نے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں بتائیے؟ تو انہوں نے کہا: آپ (اس تسلسل سے) روزے رکھتے کہ ہم سمجھتے اب آپ روزے ہی رکھتے رہیں گے، اور آپ (اس تسلسل سے) بلا روزے کے رہتے کہ ہم سمجھتے (اب) آپ بغیر روزے ہی کے رہیں گے، آپ کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے، سوائے چند دنوں چھوڑ کے آپ پورے شعبان ہی روزے رکھتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم 34 (1156)، سنن ابن ماجہ/الصوم 30 (1710)، (تحفة الأشراف: 17729)، مسند احمد 6/39 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: