احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

66: بَابُ: الصَّلاَةِ عَلَى مَنْ غَلَّ
باب: مال غنیمت چرانے والے کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1961
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، عن يحيى بن سعيد الانصاري، عن محمد بن يحيى بن حبان، عن ابي عمرة، عن زيد بن خالد، قال: مات رجل بخيبر، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"صلوا على صاحبكم إنه غل في سبيل الله", ففتشنا متاعه فوجدنا فيه خرزا من خرز يهود ما يساوي درهمين.
زید بن خالد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص خیبر میں مر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو، اس نے اللہ کی راہ میں چوری کی ہے، تو (جب) ہم نے اس کے اسباب کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں یہود کے نگینوں میں سے کچھ نگینے ملے، جو دو درہم کے برابر بھی نہیں تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجھاد 143 (2710)، سنن ابن ماجہ/الجھاد 34 (2848)، (تحفة الأشراف: 3767)، موطا امام مالک/الجھاد 13 (23)، مسند احمد 4/114 و 5/192 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ ابو عمرہ‘‘ لین الحدیث ہیں، اور موطا میں یہ سند سے ساقط ہیں، کما حررہ ابن عبدالبر)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: