احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ
باب: ایک اور طرح کے تعوذ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1309
اخبرنا محمد بن بشار، عن محمد، قال: حدثنا شعبة، عن اشعث، عن ابيه، عن مسروق، عن عائشة رضي الله عنها , قالت: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن عذاب القبر , فقال:"نعم , عذاب القبر حق", قالت: عائشة فما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي صلاة بعد:"إلا تعوذ من عذاب القبر".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبر کے عذاب کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ہاں، قبر کا عذاب برحق ہے، اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا جس میں آپ نے قبر کے عذاب سے پناہ نہ مانگی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 86 (1372)، الدعوات 37 (6366)، صحیح مسلم/المساجد 24 (586)، (تحفة الأشراف: 17660)، مسند احمد 6/174 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: