احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: الْكَافُورِ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ
باب: میت کے غسل کے پانی میں کافور ملانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1891
اخبرنا عمرو بن زرارة، قال: حدثنا إسماعيل، عن ايوب، عن محمد، عن ام عطية، قالت: اتانا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نغسل ابنته , فقال:"اغسلنها ثلاثا او خمسا او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك بماء وسدر , واجعلن في الآخرة كافورا او شيئا من كافور، فإذا فرغتن فآذنني، فلما فرغنا آذناه، فالقى إلينا حقوه وقال: اشعرنها إياه", قال: او قالت حفصة: اغسلنها ثلاثا او خمسا او سبعا , قال: وقالت ام عطية: مشطناها ثلاثة قرون ,
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہے تھے، آپ نے فرمایا: انہیں پانی اور بیر (کے پتوں) سے تین بار، یا پانچ بار، غسل دو، یا اس سے زیادہ، اور آخری بار کچھ کافور یا کافور کی مقدار ملا لو (اور) جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے آگاہ کرو، تو جب ہم فارغ ہوئے تو آپ کو خبر کی، آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند پھینکا اور فرمایا: اسے (اس کے جسم سے) لپیٹ دو، راوی کہتے ہیں یا حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں: اسے تین، پانچ، یا سات بار غسل دو، راوی کہتے ہیں: ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے ان کی تین چوٹیاں کیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1882 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: