احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: بَابُ: قِرَاءَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ
باب: ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1005
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عيسى بن يونس، عن الاعمش، عن شقيق، عن عبد الله، قال:"إني لاعرف النظائر التي كان يقرا بهن رسول الله صلى الله عليه وسلم عشرين سورة في عشر ركعات، ثم اخذ بيد علقمة فدخل، ثم خرج إلينا علقمة فسالناه فاخبرنا بهن".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، وہ بیس سورتیں ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعتوں میں پڑھتے تھے، پھر انہوں نے علقمہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا، اور اندر لے گئے، پھر علقمہ رضی اللہ عنہ نکل کر باہر ہمارے پاس آئے، تو ہم نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے ہمیں وہ سورتیں بتائیں۔

تخریج دارالدعوہ: فضائل القرآن 6 (4996)، صحیح مسلم/المسافرین 49 (822) مطولاً، سنن الترمذی/الصلاة 305 (602) مطولاً، (تحفة الأشراف: 9248)، مسند احمد 1/380، 417، 427، 455 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: