احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: مَنْ طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ
باب: اپنے جی میں طلاق دینے والے کی طلاق کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3463
اخبرنا إبراهيم بن الحسن، وعبد الرحمن بن محمد بن سلام , قالا: حدثنا حجاج بن محمد، عن ابن جريج، عن عطاء، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال عبد الرحمن: عن رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"إن الله تعالى تجاوز عن امتي كل شيء حدثت به انفسها، ما لم تكلم به او تعمل".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، (عبدالرحمٰن کی روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت سے معاف کر دیا ہے جو وہ دل میں سوچتے ہیں جب تک کہ اسے زبان سے نہ کہیں اور اس پہ عمل نہ کریں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 14192) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: