احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: بَابُ: دَفْنِ الْجَمَاعَةِ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ
باب: کئی لوگوں کو ایک قبر میں دفنانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2017
اخبرنا محمد بن عبد الله بن المبارك، قال: حدثنا وكيع، عن سليمان بن المغيرة، عن حميد بن هلال، عن هشام بن عامر، قال: لما كان يوم احد اصاب الناس جهد شديد، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"احفروا واوسعوا وادفنوا الاثنين والثلاثة في قبر"، فقالوا: يا رسول الله , فمن نقدم ؟ قال:"قدموا اكثرهم قرآنا".
ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب (غزوہ) احد کا دن آیا، تو لوگوں کو سخت پریشانی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبریں کھودو اور اسے چوڑی کھودو، اور ایک ہی قبر میں دو دو تین تین دفنا دو، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! پہلے کسے رکھیں؟ آپ نے فرمایا: پہلے اسے رکھو جسے قرآن زیادہ یاد ہو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2012 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: