احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

166: بَابُ: الشُّرْبِ مِنْ زَمْزَمَ قَائِمًا
باب: زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2968
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن عاصم، عن الشعبي، عن ابن عباس، قال:"سقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم من زمزم، فشربه وهو قائم".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم (کا پانی) پلایا، تو آپ نے اسے پیا اور آپ کھڑے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: